ترک صدر رجب طیب اردوان " سال کے منتخب عالمی لیڈر " بن گئے

بدھ 2 جنوری 2019 10:30

ترک صدر رجب طیب اردوان " سال کے منتخب عالمی لیڈر " بن گئے
انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2019ء) عالمِ عرب کے نامور میڈیا نیٹ ورک' رصد نیوز' کی طرف سی"2018 میں دنیا کی منتخب شخصیات" کی فہرست میں صدر رجب طیب اردوان کو سال کے منتخب عالمی لیڈر " تسلیم کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترک نشریاتی ادارے کے مطابق عالمِ عرب کے میڈیا نیٹ ورک' رصد نیوز' کی طرف سی"2018 میں دنیا کی منتخب شخصیات"کے عنوان سے کروائی گئی رائے شماری کے نتائج کی جاری کردہ فہرست کے مطابق ترک صدر سال کے منتخب عالمی لیڈر "بن گئے ہیں۔

رائے شماری میں 3 لاکھ افراد نے شرکت کی جن میں سے 77 فیصد نے صدر رجب طیب اردوان کو سال 2018 کا منتخب عالمی لیڈر قرار دیا۔فہرست میں مارشل لاکے ذرئعے معزول کئے جانے والے مصر کے سابق صدر محمد مرسی بھی 52 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔رائے شماری میں شامل شخصیات میں صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ ساتھ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز بھی شامل تھے۔