کپاس کی منظور شدہ اقسام کی کاشت اور زمین کی اچھے طریقے سے تیاری سے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے، زرعی ماہرین

بدھ 2 جنوری 2019 13:43

سلانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جنوری2019ء) زرعی ماہرین نے کہاہے کہ کپاس کی منظور شد ہ اقسام کی کا شت اور زمین کی اچھے طریقے سے تیاری سے فی ایکڑپیداوار میںاضافہ کیاجاسکتا ہے کاشت کار کپا س کی بہترین پیداوار حاصل کرنے کیلئے محکمہ کی جانب سے منظورشدہ اقسام کا شت کریں کا شت بر وقت کریں۔

(جاری ہے)

بہترین پیداوار حاصل کرنے کیلئے نائٹرو جن اور فاسفور س کے ساتھ عناصر صغیر ہ کا بھی استعمال ضرورکریں اوربی ٹی اقسام کا انتخاب پانی کی دستیابی اورزمین کی قسم کے مطابق کریں پودوں کی تعدادپوری رکھیں۔

اگرپانی دستیاب ہوتوکپا س کھیلیوں پرکاشت کریں کسان کپاس کی منظور شد ہ اقسام بہتر منصوبہ بندی سے کاشت کر کے فی ایکڑپیداوار میںاضافہ کرسکتے ہیں کیونکہ منظور اقسام اوران کی پیداوار ی ٹیکنالوجی زرعی سائنسدانوں کی 8سے 10سال کی محنت سے تیار ہوتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :