ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

بدھ 2 جنوری 2019 22:02

ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2019ء) ممتاز عالم دین اورمذہبی سکالرمولانا طارق جمیل ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے ۔مولانا طارق جمیل کو منگل کے روز سینے میں شدید تکلیف کے باعث لاہور کے نجی ہسپتال لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹروںنے انجیوگرافی کے بعد انہیں ایک سٹنٹ ڈالا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کی جانب سے مولانا طارق جمیل کو چوبیس گھنٹے تک زیر نگرانی رکھا گیا اور گزشتہ روز روبصحت ہونے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔ گزشتہ روز بھی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات نے ہسپتال جا کر ان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہارکیا ۔