سال 2018 ایمریٹس کی بہترین کارکردگی، 5 کروڑ سے زائد افراد نے سفر کیا

دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیشنل ایئرلائن ایمریٹس نے سال 2018میں اپنے پورے نیٹ ورک اور طیاروں میں نت نئے رجحانات اور جدت انگیز خدمات کے نئے معیار قائم کرکے اپنے مسافروں کے لئے فلائنگ بیٹر کے عنوان سے بہترین کارکردگی پیش کی ہے

جمعرات 3 جنوری 2019 13:37

سال 2018 ایمریٹس کی بہترین کارکردگی، 5 کروڑ سے زائد افراد نے سفر کیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جنوری2019ء) دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیشنل ایئرلائن ایمریٹس نے سال 2018میں اپنے پورے نیٹ ورک اور طیاروں میں نت نئے رجحانات اور جدت انگیز خدمات کے نئے معیار قائم کرکے اپنے مسافروں کے لئے فلائنگ بیٹر کے عنوان سے بہترین کارکردگی پیش کی ہے۔

گزشتہ 12 ماہ کے دوران ایمریٹس نے ہفتہ وار بنیادوں پر 3 ہزار 700 مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کی اور مجموعی طور پر 5 کروڑ 90 لاکھ افراد نے سفر کیا۔

ایئرلائن نے فخریہ طور پر مسافروں کو مختلف اقسام کے 6کروڑ 60 لاکھ کھانے پیش کئے اور دبئی میں تقریبا 3 کروڑ 60 لاکھ سامان کے بیگ اپنے عالمی نیٹ ورک کے 157 مقامات پر پہنچائے گئے۔ سال 2018 میں ایمریٹس نے 274 جہازوں کے ذریعے ایک لاکھ 92 ہزار پروازیں آپریٹ کیں اور 908 کلومیٹرز کا فاصلہ طے کیا۔

(جاری ہے)



اس اہم سنگ میل پر ایمریٹس ایئرلائن کے پریذیڈنٹ سرٹم کلارک نے کہا، "ہمارا ہمیشہ سے یہ عزم رہا ہے کہ اپنی کارکردگی میں مسلسل بہتری لائی جائے تاکہ مسافروں کو پہلے سے بہتر انداز سے خدمات فراہم ہوں اور ہمارے کاروباری آپریشنز مزید مہارت سے آراستہ ہوں۔

"

انہوں نے کہا، "سال 2018 میں چیلنجز رہے تاہم ہم نے زیادہ سے زیادہ مواقع سے فائدہ اٹھا کر مسافروں کی ضروریات کے مطابق، اپنے اخراجات پر نظررکھنے ، ٹیکنالوجی کے استعمال سے کاروباری مہارت میں بہتری کے ساتھ صارفین کے مزاج سے مطابقت رکھنے والی مصنوعات اور خدمات کے ذریعے اپنے مسافروں کو وسیع انتخاب کی سہولت فراہم کی۔ ہمارے صارفین بدستور ہمارے دل میں موجود ہیں اور اس کام میں مسلسل سرمایہ کاری سے مستقبل کی ترقی کی بنیاد تعمیر ہوگی اور مسلسل مستحکم نتائج حاصل ہوں گے۔

"

ایمریٹس کی جانب سے اس سال کا آغاز بوئنگ 777-200 ایل آر بیڑے کے 150 ملین ڈالر کے ریفربش پروگرام سے شروع ہوا۔ یہ 10 نئے ریفربش شدہ جہاز 2 کلاس کنفیگریشن 38 بزنس نشستوں اور 264 اکانومی کلاس کی کشادہ نشستوں کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔

سال 2018 کے دوران ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد مسافروں نے دوران سفر وائی فائی استعمال کیا۔ موسم گرما میں فٹبال کے پرستاروں نے ایمریٹس کے 175 جہازوں میں دوران سفر لائیو ٹی وی کے ذریعے فیفا ورلڈ کپ میں اپنی ٹیموں کی پرجوش انداز سے نمائندگی کی۔

سال 2019 میں مزید 50 جہازوں میں لائیو ٹی وی کی سہولیات فراہم کی جائیں گی جس کی بدولت وہ لائیو اسپورٹس، بریکنگ نیوز اور دیگر چیزوں سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

ایمریٹس کے ایوارڈیافتہ انفلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم آئس میں 4 ہزار سے زائد چیلنز کے ساتھ ایک ہزار سے زائد فلموں سے لطف اندوز ہونے کی سہولت ہے۔ سال 2018 میں ایمریٹس کے جہازوں میں دوران سفر سب سے مقبول فلم بلیک پنتھر رہی جسے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے مسافروں کی جانب سے پسند کیا گیا۔



اس سال بھی آئس سسٹم نے اسکائی ٹریکس ورلڈ ایئرلائن ایوارڈز کی تقریب میں لگاتار 14 ویں بار دنیا کے بہترین انفلائٹ انٹرٹینمنٹ ایوارڈ اپنے نام کیا۔ دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بھرپور انداز سے کام کرتے ہوئے ایمریٹس نے اعلان کیا کہ وہ اپنے مسافروں کو ایئرپورٹ کے روانی سے سفر کے لئے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں دنیا کا پہلا بایومیٹرک پاتھ پیش کرے گا۔


فلائی بیٹر برانڈ کے وعدے کے ساتھ ایمریٹس نے جدید ٹیکنالوجی کی بالکل نئی بسیں متعارف کروا رہا ہے اور سال 2020 تک 128 بسوں کا مکمل بیڑا فعال ہوجائے گا۔ ایمریٹس سال 2018 میں مسافروں کے لئے انتخاب اور کنکٹویٹی میں بہت زیادہ وسعت لایا۔ جیسا کہ ایئرلائن کی جانب سے نیا جہاز وصول کرنے کے ساتھ چار نئے روٹس بھی متعارف کرائے گئے، 20 مقامات پر پروازیں بڑھائی گئیں اور 8 شہروں کے لئے گنجائش میں اضافہ کیا گیا۔



ایمریٹس نے سال 2018 میں دو نئے فلیٹ سنگ میل عبور کئے، اگست میں اے 380 طیاروں کے آپریشنز کے 10 کی تکمیل اور دسمبر میں آخری 146 واں بوئنگ 777-300 ای آر طیارے کی ڈیلیوری حاصل کی۔ جنوری میں ایئرلائن نے 36 اضافی ایئربس اے 380 جہازوں کی خریداری کے لئے 16 ارب ڈالر کا معاہدہ کرنے کا اعلان کیا جن کی فراہمی کا آغاز 2020 سے ہوگا۔