کار کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

جمعرات 3 جنوری 2019 19:45

چنیوٹ ۔ 3 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2019ء) تیزر فتار کار کی ٹکر سے 35سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ روڈ اڈا پٹھان کوٹ کے قریب سٹرک عبور کرتے ہوئے کار نے امتیاز ولد نور محمد سکنہ متھرومہ کو روند ڈالا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں چل بسا۔

(جاری ہے)

پولیس بھوانہ نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔