سندھ ہائیکورٹ، سزا یافتہ مجرم فاروق بھٹی کے علاج کا معاملہ،عدالت نے جیل حکام کو نوٹس جاری کردیئے

جمعہ 4 جنوری 2019 17:08

سندھ ہائیکورٹ، سزا یافتہ مجرم فاروق بھٹی کے علاج کا معاملہ،عدالت نے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2019ء) سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ صفورا، چوہدری اسلم دیگر دہشت گردی کی وارداتوں میں سزا یافتہ مجرم فاروق بھٹی کے علاج کا معاملہ،عدالت نے جیل حکام کو نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ نے فریقین کو 21 جنوری کو جواب جمع کرانے کا حکم دیا درخواست گزار کا کہنا ہے کہ مجرم فاروق بھٹی جیل میں شدید علیل ہے علاج کرانے کا حکم دیا جائے،فاروق بھٹی کو ملٹری کورٹ نے جرم ثابت ہونے پر پھانسی دینے کا حکم دیا تھا