برقی لائنوں کی ضروری مرمت ،توسیع اور تبدیلی کے باعث بجلی کی سپلائی معطل رہے گی

ہفتہ 5 جنوری 2019 15:17

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2019ء) فیسکوکی اطلاع کے مطابق، برقی لائنوں کی ضروری مرمت ،توسیع اور تبدیلی اور گرڈ سٹیشنوں پرضروری مرمت کے کام کے باعث 07جنوری کو صبح نو سے دوپہر ایک بجے تک 132کے وی یونیورسٹی گرڈسٹیشن کے ماڈل ٹائون،ایگری یونیورسٹی،منیرآباد،قدرت آباد، رشید آباد،صدربازار اور گلشن کالونی فیڈر 132کے وی اولڈ تھرمل گرڈسٹیشن کے سنت سنگھ روڈفیڈر 132کے وی تاندلیانوالاگرڈسٹیشن کے جھامرہ اور سمندری روڈفیڈر 132کے وی جھنگ روڈگرڈسٹیشن کے جج والا فیڈر 132کے وی منجھلہ باغ گرڈسٹیشن کے کلر والا فیڈر 132کے وی جھنگ روڈ ٹو گرڈسٹیشن کے کوثر آباد فیڈر 132کے وی گڑھ فتح شاہ گرڈسٹیشن کے کوٹ فاضل فیڈر 132کے وی مرید والا گرڈسٹیشن کے لسوڑی اور مریدوالافیڈر 132کے وی نڑوالا روڈ گرڈسٹیشن کے رضا آباد فیڈر 132کے وی ستیانہ گرڈسٹیشن کے علی آباد فیڈر 132کے وی جڑانوالاگرڈسٹیشن کے روڈالہ فیڈر 132کے وی چک جھمرہ گرڈسٹیشن کے جھمرہ سٹی فیڈر 132کے وی کھرڑیانوالاگرڈسٹیشن کے کھرڑیانوالا سٹی فیڈر 132کے وی بنڈالہ گرڈسٹیشن کے جوہل فیڈر 132کے وی چنیوٹ گرڈسٹیشن کے بادشاہی مسجد اور ہندوآنہ فیڈر 132کے وی بھوآنہ گرڈسٹیشن کے خانوآنہ اورمنارہ فیڈر 132کے وی لالیاں گرڈسٹیشن کے لنگر مخدوم اور کانوانوالا فیڈر 132کے وی چناب نگر گرڈسٹیشن کے نیو فیکٹری ایریا فیڈر 220کے وی سمندری روڈگرڈسٹیشن کے البرکت فیڈر 132کے وی ٹھیکریوالا گرڈسٹیشن کے بھولا پیر اور سوہل فیڈر 132کے وی گوجرہ گرڈسٹیشن کے اشرف کالونی ،مونگی روڈ اور شالیمار فیڈر 132کے وی مامونکانجن گرڈسٹیشن کے سٹی مامونکانجن فیڈر 132کے وی سمندری گرڈسٹیشن کے سٹی سمندری ،سائیں وزیر علی اور گوجرہ روڈ(ناراڈاڈا) فیڈر 132کے وی سمندری روڈگرڈسٹیشن کے دسوہہ اور مجاہد آبادفیڈر 132کے وی فیکٹری ایریا گرڈسٹیشن کے مومن آباداور ذوالفقار کالونی فیڈر 08 جنوری کو صبح نو سے دوپہر ایک بجے تک 132کے وی چنیوٹ روڈ گرڈسٹیشن کے سیون جے بی فیڈر132کے وی خانوآنہ گرڈسٹیشن کے زم زم ،ہریانوالا،گارڈن کالونی،گلبہار کالونی اور بابر چوک فیڈر 132 کے وی انڈسٹریل اسٹیٹ گرڈسٹیشن کے بہادرے والا فیڈر220 کے وی جڑانوالا روڈ گرڈ اسٹیشن کے خیابان کالونی فیڈر132کے وی اولڈ تھرمل گرڈسٹیشن کے فاروق آباد فیڈر132کے وی نشاط آباد گرڈسٹیشن کے بھائی والا فیڈر132کے وی ستیانہ گرڈسٹیشن کے ستیانہ ویلج فیڈر132کے وی چک جھمرہ گرڈ سٹیشن کے نو ر والے فیڈر132کے وی کمال پور گرڈسٹیشن کے جیون شاہ فیڈر132کے وی چنیوٹ گرڈسٹیشن کے جھوک ملایا فیڈر132کے وی بھوانہ گرڈ سٹیشن کے تاجا بیر والا ،عنایت علی شاہ فیڈر132کے وی چناب نگر گرڈسٹیشن کے پٹھان کوٹ ، نیو ریاض آباد فیڈر132کے وی بڑانہ گرڈسٹیشن کے بڑانہ فیڈر 132کے وی جھنگ روڈ گرڈسٹیشن کے اٹامک انرجی فیڈر132کے وی گوجرہ گرڈسٹیشن کے ریلوے روڈ،لال شاہ،کٹھور،شالیمار،گلبرگ،حسن لمیٹڈ، سٹی اور جھنگ روڈ فیڈر66 کے وی نیا لاہور گرڈ اسٹیشن کے سعید آباد ٹو فیڈر132کے وی خانو آنہ گرڈسٹیشن کے نیو خانو آنہ فیڈر صبح نو سے دوپہر دو بجے تک 132 کے وی فیکٹری ایریا گرڈسٹیشن کے دوست سٹریٹ،مقبول روڈ، پیپلز کالونی نمبر2 فیڈر132کے وی یونیورسٹی گرڈسٹیشن کے جنرل ہسپتال اور جلال سٹریٹ فیڈر132کے وی سمندری روڈ گرڈسٹیشن کے وارث پورہ ،المعصوم،احمد نگر،چشتیہ پارک فیڈر132کے وی شاہ کوٹ گرڈسٹیشن کے میمہ،بلال،بلال سپننگ،رانا ٹیکسٹائل،رفیع کاٹن،مری،کوہستان اور انجم ٹیکسٹائل فیڈر132کے وی بنڈالہ گرڈسٹیشن کے ایف فائیو فیڈرصبح ساڑھے نو سے دوپہر دو بجے تک 132کے وی سمندری گرڈسٹیشن کے سمندری سٹی،شریف آباد،گڑھ روڈ،جلال آباد،فرید،فاروق ،ڈجکوٹ روڈاور سائیں وزیر علی فیڈرصبح نو سے سہ پہر تین بجے تک132کے وی سمندری گرڈسٹیشن کے سلونی جھال اور ناراڈاڈافیڈر08 اور09 جنوری کو صبح سات سے شام پانچ بجے تک132کے وی آرمی بریجنگ کیمپ گرائوٹ(ABC) گرڈسٹیشن سے بجلی کی سپلائی منقطع رہے گی ۔