جنوبی افریقہ نے کیپ ٹاﺅن ٹیسٹ اور سیریز اپنے نام کرلی
میزبان ٹیم نے41رنز کا معمولی ہدف1وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا
ذیشان مہتاب اتوار 6 جنوری 2019 14:20
(جاری ہے)
قومی ٹیم کی طرف سے محمد عامر اور شاہین آفریدی نے 4،4 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقہ کی 254 رنز کی بھاری برتری کے جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی ابتدا میں ہی مشکلات کا شکار ہوگئی۔
10 رنز کے مجموعی سکور پر اوپنر امام الحق ڈیل سٹین کی گیند پر ایلگر کو کیچ تھما بیٹھے، ان کا انفرادی سکور 6 رنز تھا،امام الحق کے بعد تجربہ کار بلے باز اظہر علی بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور کگیسو ربادا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے اور پاکستانی ٹیم 27رنز پر 2 کھلاڑیوں سے محروم ہو چکی تھی۔2 کھلاڑیوں کے جلدی آﺅٹ ہونے کے بعد اسد شفیق اور شان مسعود نے ذمہ دارانہ انداز میں بلے بازی کا مظاہرہ کیا، اسد شفیق نے ٹیسٹ کرکٹ میں ون ڈے طرز کی بلے بازی کی اور محض 56 گیندوں پر نصف سنچری بنائی جس میں 7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔اسد شفیق کے بعد شان مسعود نے بھی اپنی نصف سنچری مکمل کی، انہوں نے ڈیل سٹین کی گیند پر چوکا لگا کر اپنے 50 رن مکمل کیے۔اسد شفیق اور شان مسعود نے تیسری وکٹ کے لیے 132 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ابتدائی نقصان کا ازالہ کرنے کےساتھ ساتھ ٹیم کی پوزیشن کو بھی مستحکم کردیا لیکن اس موقع پر شان مسعود ایک غلط شاٹ کھیلتے ہوئے وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 61 رنز بنائے۔اسد شفیق کا ساتھ دینے بابر اعظم آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے سکور کو 194 تک پہنچایا ہی تھا کہ 88 رنز بنانےوالے اسد شفیق پہلی اننگز کی طرح ایک بار پھر غیر ضروری شاٹ کھیلنے کی کوشش میں وکٹ گنوا بیٹھے۔اسد کے آﺅٹ ہونے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کی وکٹیں گرنےکا ایک نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہو گیا اور دوسرے اینڈ پر موجود بابر اعظم بے بسی سے کھلاڑیوں کی پویلین واپسی کا تماشا دیکھتے رہے۔فخر زمان کو اوپننگ پوزیشن سے ہٹا کر چھٹے نمبر پر بھیجنے کا تجربہ بھی کامیاب نہ ہوا اور وہ اپنے روایتی انداز میں گیند کو فضا میں بلند کر کے ربادا کی گیند پر انہی کو کیچ دے بیٹھے۔کپتان سرفراز احمد کی اننگز بھی 6 رنز پر تمام ہوئی جنہیں وکٹوں کے سامنے پیڈ لانے کی پاداش میں پویلین لوٹنا پڑا، عامر اور یاسر شاہ بھی ڈیل سٹین کےلئے آسان شکار ثابت ہوئے۔بابر اعظم نے گرتی ہوئی وکٹوں کو دیکھتے ہوئے جارحانہ انداز اپنایا اور ناصرف اپنی نصف سنچری مکمل کی بلکہ 72رنز بنا کر پاکستان کو اننگز کی شکست کی خفت سے بھی بچا لیا۔پاکستان کی پوری ٹیم 294 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اور جنوبی افریقہ کو میچ میں فتح کے لیے 41 رنز کا معمولی ہدف دیا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل سٹین اور کگیسو ربادا نے 4، 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 177رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.