سندھ کے 48فیصد بچے غذائی کمی کی وجہ سے غیرصحت مند زندگی گذار رہے ہیں ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہیدبینظیرآباد
فیصد بچوں کی غذائی کمی والے ممالک کی فہرست میں پاکستان 3نمبر اور سارک ممالک کی فہرست میں 2نمبر پر ہے، وسیم حامد
منگل 8 جنوری 2019 23:30
(جاری ہے)
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ فوکل پرسن برائے اے اے پی نیوٹریشن ڈاکٹر منصور احمد لنڈ نے بتایا کہ حاملہ خواتین غذائی کمی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے کمزور بچے پیدا ہوتے ہیں اس لئے حاملہ خواتین پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ غذائی کمی کی وجہ سے بچوں میں نشونما اور بڑھنے کا عمل متاثر ہوتا ہے اور ان کا قد بھی نہیں بڑہتا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ غذائی کمی کے مسائل غربت والے علاقوں میں جنم لیتے ہیں مگر آج کل غذائی کمی گاں اور شہری علاقوں میں بھی ہوتے ہیں اس لئے ماں اور بچے کی صحت کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھا جائے اور نوجوان لڑکیوں ، ماں اور بچوں کے کھانے پینے سمیت ان کو معیاری سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ مستقبل میں غذائی کمی جیسے مسائل پیدا نہ ہوں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ملک میں پہلی مرتبہ سندھ حکومت صوبے میں ایسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے صحت مند سندھ کے نام سے ایک پروجیکٹ شروع کررہی ہے جس میں محکمہ صحت، محکمہ بھبود آباد، لوکل گورنمنٹ، زراعت، تعلیم اور دیگر محکموں کی شراکت سے غذائی کمی پر ضابطہ لانے کے لئے مختلف سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ عوام تک رسائی کے لئے غیرسرکاری تنظیموں کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی ۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم جتوئی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر محمد یوسف زرداری، انفارمیشن افسر شیرمحمد جمالی، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالستارراٹھور، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک،ڈاکٹر برکت علی لاکھو، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچرمحمد رمضان چنہ ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر پرائمری دین محمد پٹھان، ڈاکٹر معین شیخ، ریاض احمد شر، ڈاکٹر دولت جمالی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.