کویت، وزٹ ویزہ کے حصول کے لئے 500 دینار تنخواہ کی شرط

جمعہ 11 جنوری 2019 10:40

کویت، وزٹ ویزہ کے حصول کے لئے 500 دینار تنخواہ کی شرط
کویت سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) کویتی وزارت داخلہ نے غیر ملکیوں کے لئے وزٹ ویزہ جاری کرنے کی نئی شرط عائد کرتے ہوئے کہاہے کہ کویت میں مقیم غیر ملکی اپنے اعزہ کو وزٹ ویزے پر بلانا چاہے تو اس کی شرط یہ ہے کہ اس کی کم سے کم تنخواہ 500 دینارہو۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق وزٹ ویزے کے لیے تنخواہ کی شرط پر نظر ثانی کرتے ہوئے 500 دینار مقرر کر دی گئی ہے جس کے تحت کفیل اپنے اور اپنی زوجہ کے والدین کے لیے وزٹ ویزے کی سہولت حاصل کر سکتا ہے۔کفیل کی زوجہ اور بچوں کے لیے ویزے کا اجراء 90دن جبکہ والدین اور عزیزو اقارب کو ویزہ 30 دن کے لیے جاری کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :