پنجاب میں سی این جی کی فی کلو قیمت میں کمی کر دی گئی

muhammad ali محمد علی جمعہ 11 جنوری 2019 11:41

پنجاب میں سی این جی کی فی کلو قیمت میں کمی کر دی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جنوری2019ء) پنجاب میں سی این جی کی فی کلو قیمت میں کمی کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سردی کے موسم میں شدت آتے ہی صوبے کی عوام کو خوشخبری سنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک جانب پنجاب میں بند سی این اجی اسٹیشنز دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے، تو دوسری جانب سی این جی کی قیمت میں کمی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ پنجاب میں سی این جی کی فی کلو قیمت میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت نے پنجاب کے صارفین کیلئے سی این جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے تک کمی کا اعلان کیا ہے۔ سی این جی کی فی کلو قیمت میں کمی کے فیصلے کا فوری اطلاق بھی کر دیا گیا ہے۔ پنجاب میں اب فی کلو سی این جی کی نئی قیمت 77 روپے ہوگی۔

متعلقہ عنوان :