خفیہ اطلاعات پر پاک فوج کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

جمعہ 11 جنوری 2019 18:06

خفیہ اطلاعات پر پاک فوج کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2019ء) آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گرد ہلاک کردیئے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف سی بلوچستان نے قلات، خاران اور میوند میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائیاں کیں۔

(جاری ہے)

کارروائیوں کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیاں خفیہ اطلاعات پر دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر کی گئیں۔ دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے برآمد ہتھیاروں میں سب مشین گنز، گرنیڈ، بارودی سرنگیں، آر پی جی راکٹس شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے مواصلاتی آلات بھی بر آمد کئے گئے ہیں۔