عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت 18 سے 21 فروری تک ہوگی

جمعہ 11 جنوری 2019 20:12

عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت 18 سے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2019ء) عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت 18 سے 21 فروری تک ہوگی جس میں پاکستان کا 5 رکنی وفد جائے گا۔ذرائع کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت 18 سے 21 فروری تک ہوگی، اس حوالے سے پاکستان نے تیاری مکمل کرلی ہے اور سماعت کے موقع پر پاکستان کا 5 رکنی وفد ہیگ جائیگا جس میں اٹارنی جنرل انور منصورخان، ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل، وکیل خاور قریشی اور دیگر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سماعت کے موقع پر پہلے روز بھارت کی جانب سے دلائل دیے جائیں گے ،ْ دوسرے روز پاکستان اپنا جواب الجواب دے گا، 20 فروری کو دوبارہ بھارتی دلائل دئیے جائیں گے۔بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس میں عالمی عدالت انصاف میں پاکستان اور بھارت کی جانب سے 2،2 جوابات جمع کرائے گئے، پاکستان نے پہلا جواب 13 دسمبر 2017 اور دوسرا جواب 17 جولائی 2018 کو جمع کرایا جس میں پاکستان نے بھارت کے تمام اعتراضات کے جواب دئیے ،ْ بھارت نے 9 مئی 2017 کوعالمی عدالت انصاف میں جاسوس کلبھوشن یادیو کی پھانسی کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔