آئی جی سندھ کی شہر کے مختلف تھانہ جات کی دیواروں پر پولیس چینل کے نام سے بینرآویزاں کرنے کے معاملے پر برہمی کا اظہار

ایسے کسی بھی نام سے پولیس کا کوئی چینل کام نہیں کررہا اورنہ ہی ایسے کسی گروپ کا محکمہ پولیس سے کوئی تعلق ہے، ترجمان سندھ پولیس

ہفتہ 12 جنوری 2019 23:13

آئی جی سندھ کی شہر کے مختلف تھانہ جات کی دیواروں پر پولیس چینل کے نام ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2019ء) ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ ڈاکٹرسیدکلیم امام نے شہر کے مختلف تھانہ جات کی دیواروں پر پولیس چینل کے نام سے بینرآویزاں کرنے کے معاملے کی سخت الفاظ میں برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کسی بھی نام سے پولیس کا کوئی چینل کام نہیں کررہا اورنہ ہی ایسے کسی گروپ کا محکمہ پولیس سے کوئی تعلق ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مذید کہا کہ ایسے نام نہاد میڈیا گروپ کا مقصد صرف اور صرف محکمہ پولیس کی جرائم کے خلاف کارکردگی اور کاوشوں پر منفی اثرات مرتب کرنا اور محکمہ پولیس سندھ کو بدنام کرنا ہے لہذا پولیس کے پاس ایسے ہتھکنڈوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کا حق محفوظ ہے۔آئی جی سندھ نے تمام ایس ایس پیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ تھانوں کی دیواروں سے ایسے بینرز فوری طور پر ہٹائے جائیں اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی رورعایت نہ برتی جائے بصورت دیگر ملوث عناصر کے خلاف ہرممکن قانونی کاروائی کے اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :