پنجاب ٹیچرزیونین 18جنوری سے احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی

اتوار 13 جنوری 2019 17:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2019ء) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری محمد سرفرازنے کہا ہے کہ نظام ِ تعلیم کو بچانے اور اساتذہ کے مسائل کے حل کے لئے پنجاب ٹیچرز یونین 18جنوری سے احتجاجی تحریک کا آغاز ضلع پاکپتن میں ہونے والے جلسہ سے کرے گی اور پنجاب بھر میں ضلعی و ڈویژنل سطح پر احتجاجی جلسے منعقد کئے جائیں گے تاکہ اساتذہ برادری سے موثر رابطہ مہم کا آغاز ہو اور ساتھ اساتذہ کی دیگر نمائندہ تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرکے بھر پور احتجاج کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :