پاکستان میں صحت کے شعبے میں پرائیویٹ سیکٹر کو بھی کردار ادا کرنا ہو گا ،ْ صدر عارف علوی

احتیاط پر ایک روپے خرچ کر کے علاج کے 100روپے بچائے جا سکتے ہیں ،ْصحت اور تعلیم کے شعبے میں کیے گئے اقدامات کے اثرات جلد نظر آئینگے ،ْخطاب

پیر 14 جنوری 2019 15:01

پاکستان میں صحت کے شعبے میں پرائیویٹ سیکٹر کو بھی کردار ادا کرنا ہو ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2019ء) صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان میں صحت کے شعبے میں پرائیویٹ سیکٹر کو بھی کردار ادا کرنا ہو گا ،ْ احتیاط پر ایک روپے خرچ کر کے علاج کے 100روپے بچائے جا سکتے ہیں ،ْصحت اور تعلیم کے شعبے میں کیے گئے اقدامات کے اثرات جلد نظر آئینگے۔ پیر کو صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب ہیلتھ فائونڈیشن کے دوسرے روڈ شو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت اور تعلیم کی سہولیات کی فراہمی لوگوں کو غربت سے نکالنے کا بہترین طریقہ ہے ۔

صدر مملکت نے کہا کہ صحت کے شعبے میں ہیلتھ کارڈ کا اجراء بڑی پیشرفت ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ دنیا میں صحت کے میدان میں نجی شعبہ اہم کردار ادا کر رہاہے۔صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان میں صحت کے شعبے میں پرائیویٹ سیکٹر کو بھی کردار ادا کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہاکہ بیماریوں کو روکنے کیلئے احتیاط ضروری ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ صحت مند سرگرمیوں سے دوری کے باعث متعدد بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔صدر مملکت نے کہا کہ وزیر صحت کو ملک میں ’’فٹنس ڈے ‘‘منانے کی تجویز دی ہے۔صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ احتیاط پر ایک روپے خرچ کر کے علاج کے 100روپے بچائے جا سکتے ہیں۔صدر مملکت نے کہاکہ صحت اور تعلیم کے شعبے میں کیے گئے اقدامات کے اثرات جلد نظر آئینگے۔