ملک احمد خان کی تنقید اپنی قیادت کی عوام دشمن پالیسیوں سے قوم کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے، فیاض الحسن چوہان

پیر 14 جنوری 2019 23:51

لاہور۔14 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ملک احمد خان اپنی قیادت کی چور بازاری، کرپشن، منی لانڈرنگ اور عوام دشمن پالیسیوں سے قوم اور میڈیا کی توجہ ہٹانے کے لئے مجھ پر اور حکومتی وزراء کے اوپر دشنام طرازی کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے ملک احمد خان کے حکومت مخالف بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ رانا ثنااللہ، طلال چوہدری، دانیال عزیز اور مشاہد اللہ جیسے افراد کی ناشائستہزبان استعمال کرنے والی پارٹی کے ترجمان کو پی ٹی آئی کی حکومت اور وزراء پر تنقید زیب نہیں دیتی۔ مجھ سمیت پی ٹی آئی کے کسی وزیر نے کبھی اپوزیشن لیڈر شپ کی ذاتیات اور ان کی خواتین کے خلاف الزام تراشی نہیں کی۔فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ میں ملک احمد خان سے گزارش کرتا ہوں کہ جس شستہ زبان میں ہمیں وعظ و نصیحت کر رہے ہیں اسی شستہ زبان کے ساتھ اپنی لیڈرشپ سے بھی التجا کریں کہ وہ ملک و قوم کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کریں-