قطر نے شام کے ساتھ تعلقات کی بحالی کو مسترد کر دیا

خلیج کی عرب ریاستوں کی پالیسی کے تحت مذکورہ فیصلہ کیا گیا،قطری وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس

منگل 15 جنوری 2019 12:52

قطر نے شام کے ساتھ تعلقات کی بحالی کو مسترد کر دیا
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) خلیجی ریاست قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمان الثانی نے شام میں سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دوحہ میں ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے واضح کیا کہ خلیج کی عرب ریاستوں کی پالیسی کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا ۔اس پریس کانفرنس میں الثانی نے شامی صدر کو جنگی جرائم میں ملوث بھی قرار دیا۔ قطری وزیر خارجہ کے مطابق بشارالاسد کی موجودگی میں دمشق حکومت کی عرب لیگ میں واپسی کا بھی امکان موجود نہیں ہے۔ عرب ممالک کی تنظیم نے 2011 سے شام کی رکنیت کو معطل کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :