کیا وزیراعظم سے کسی نے این آر او مانگا ہے کیا وزیر اعظم کسی کو این آر او دے سکتے ہیں سر دار ایاز صادق

کسی نے این آر او مانگا نہ کوئی خواہشمند ہے، دھاندلی کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے ٹی او آرز ابھی تک نہیں بنے ،ْ میڈیا سے گفتگو

منگل 15 جنوری 2019 16:00

کیا وزیراعظم سے کسی نے این آر او مانگا ہے کیا وزیر اعظم کسی کو این آر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) سابق سپیکر قومی اسمبلی مسلم لیگ (ن)کے رہنما سر دار ایاز صادق نے کہاہے کہ کیا وزیراعظم سے کسی نے این آر او مانگا ہی کیا وزیر اعظم کسی کو این آر او دے سکتے ہیں ،کسی نے این آر او مانگا نہ کوئی خواہشمند ہے، دھاندلی کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے ٹی او آرز ابھی تک نہیں بنے۔

(جاری ہے)

منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے کہاکہ کیا وزیراعظم سے کسی نے این آر او مانگا ہی کیا یہ وزیراعظم کسی کو این آر او دے سکتے ہیں ایاز صادق نے کہا کہ اس مانگے تانگے کی حکومت میں اتنی سکت نہیں کہ کسی کو این آر او دے سکیں۔ایاز صادق نے کہاکہ کسی نے این آر او مانگا نہ کوئی خواہشمند ہے۔ایاز صادق نے کہاکہ ان میں اتنی ہمت نہیں کہ یہ اپنی حکومت چلا سکیں۔

ایاز صادق نے کہا کہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے ٹی او آرز ابھی تک نہیں بنے۔ایاز صادق نے کہاکہ حکومت دھاندلی کی تحقیقات سے بھاگ گئی ہے۔ ایاز صادق نے کہاکہ جتنا احتجاج پی ٹی آئی نے اسمبلی میں کیا، کسی نے نہیں کیا۔ایاز صادق نے کہاکہ پی ٹی آئی والوں نے آئین کی کاپیاں بھی پھاڑیں۔