الحدیدہ میں حوثی خواتین کی حزب اللہ کے زیر نگرانی عسکری تربیت

خواتین اور بچوں کی بھرتیاں الحدیدہ شہر کے ضلعوں المراوعہ، الزیدیہ اور القناوص میں جاری ہیں،ذرائع

منگل 15 جنوری 2019 16:17

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) یمن میں باغی حوثی ملیشیا صنعاء کے بعد یکم جنوری سے الحدیدہ میں بھی خواتین کو بھرتی کرنے کی روش پر عمل پیرا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی ذرائع نے انکشاف کیا کہ حوثی قیادت نے الزینبیات کے نام سے جانی جانے والی ان خواتین کو پابند کیا کہ وہ الحدیدہ کی بندرگاہ کے نزدیک ساحل سمندر پر لبنانی ملیشیا حزب للہ کے ماہرین کی نگرانی میں عسکری تربیت حاصل کریں۔

ذرائع نے واضح کیا کہ تربیت میں لڑائی کے طریقوں، ہتھیاروں کے استعمال، دھماکا خیز آلات اور بارودی سرنگوں کی تیاری کے علاوہ ان سرنگوں کی تنصیب اور خود کش کارروائیاں کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔خواتین اور بچوں کی بھرتیاں الحدیدہ شہر کے ضلعوں المراوعہ، الزیدیہ اور القناوص میں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :