گزشتہ سال چین میں غیرملکی سرمایہ کاری میں تیزی سے اضافہ

بدھ 16 جنوری 2019 11:43

گزشتہ سال چین میں غیرملکی سرمایہ کاری میں تیزی سے اضافہ
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) چین کی وزارت تجارت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2018ء میں چین نے ایک کھرب 34 ارب 97 کروڑ امریکی ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری کا استعمال کیا جو گزشتہ سال سے 3 فیصد زیادہ ہے۔چین کی وزارت تجارت کے محکمہِ غیرملکی سرمایہ کاری کے سربراہ تھانگ وین ہونگ نے کہا کہ چین کی مشین سازی کی صنعت میں تیزی کے ساتھ غیرملکی سرمایہ کاری کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2018ء میں سنگاپور ، جنوبی کوریا ،جاپان ، برطانیہ ،جرمنی ، امریکہ اور دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کی جانب سے چین میں سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھا گیا۔ وسطی اور مغربی چین میں غیرملکی سرمایہ کاری سے چلنے والے منصوبوں میں گراں قدراضافہ ہوا، مزید یہ کہ 5 کروڑ امریکی ڈالرز سے زیادہ مالیت کے منصوبوں میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا جس سے ظاہرہوتا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کار چینی مارکیٹ کے لیے پرامید ہیں۔