کینیا میں ہوٹل کمپلیکس پر دہشتگرد حملہ، ہلاک ہونے والے افرادکی تعداد 15 ہو گئی

بدھ 16 جنوری 2019 14:15

نیروبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) کینیا میں ہوٹل کمپلیکس پر الشباب ملیشیا کے دہشتگردوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے افرادکی تعداد 15 ہو گئی۔

(جاری ہے)

مقامی پولیس کے مطابق دارلحکومت نیروبی میں واقع ایک فائیو سٹار ہوٹل کمپلیکس پر دہشتگردوں کا حملہ دوسرے روز داخل ہو گیا ہے جبکہ دھمکوں اور فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔

زرائع کے مطابق کینین پولیس ہوٹل کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کہ کوششوں مصروف ہیں جو کہ 101کمروں،سپا، ریستوران اور دفاتر کی عمارات پر مشتمل ہے۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد میں ایک امریکی سمیت متعدد دوسر ے غیر ملکی بھی شامل ہیں۔دہشتگرد ہوٹل میں اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے داخل ہوئے اور ایک خودکش دھماکا بھی کیا۔