پاکستان میں غربت کے خاتمے اور دیہی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے ترکی کے کامیاب ایس ایم ای ماڈل کو دہرانا ضروری ہے، صدر فیصل آبادچیمبر

بدھ 16 جنوری 2019 15:16

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) :فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سید ضیاء علمدار حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں غربت کے خاتمے اور دیہی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے ترکی کے کامیاب ایس ایم ای ماڈل کو دہرانا ضروری ہے تاکہ صنعتی ، کاروباری ، تجارتی ترقی ممکن ہو سکے۔ ایک ملاقات کے دوران انہوںنے کہا کہ اگرچہ معاشی ماہرین دیہی سطح پر سمال و میڈیم انٹرپرائززاور کوآپریٹوز کوترکی کی طرز پر فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ اس پیغام کو مزید مئو ثر انداز میں نچلی سطح پر پہنچایا جا نا ضروری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس پروگرام کا حصہ بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نچلی سطح پر لوگوں کو چھوٹے کاروباری گروپس کی صورت میں ایک پلیٹ فارم پر لاکر یکساں معاشی فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ترک حکومت مختلف دیہاتوں کو پاکستان میں کاٹج انڈسٹری کی طرز پر ٹریڈ مارک ویلج کا درجہ دے کر وہاں موزوں کاروباری حالات پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ سہولیات کے دروازے کھول دیتی ہے جس سے دیہی نوجوانوں کومقامی سطح پر ہی روزگار کے مواقع میسر آ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ویلیو ایڈیشن اور مختلف اشیاء کی ازسرنوسستی مینوفیکچرنگ کے ذریعے چھوٹے انٹرپرائزخاص طور پر ترقی کر رہے ہیں جس سے دیہی غربت میں کم کرنے میں مدد مل رہی ہے۔