کر اچی ،انسداد دہشتگردی عدالت نے نقیب اللہ کیس میں 7 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی

بدھ 16 جنوری 2019 17:04

کر اچی ،انسداد دہشتگردی عدالت نے نقیب اللہ کیس میں 7 ملزمان کی درخواست ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ کیس میں 7 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

(جاری ہے)

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے 7 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے ان کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکم دیا۔نقیب اللہ قتل کیس میں گرفتار ملزمان میں اکبر ملاح، محمد انار، فیصل محمود، خیر محمد، عمران کاظمی، رئیس عباس زیدی اور شکیل فیروز شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :