اعصام الحق قریشی آسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلز ایونٹ کے ابتدائی رائونڈ سے باہر ہوگئے

بدھ 16 جنوری 2019 18:35

اعصام الحق قریشی آسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلز ایونٹ کے ابتدائی رائونڈ ..
میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ایونٹ کے ابتدائی رائونڈ سے باہر ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو آسٹریلیا میں جاری میگا ایونٹ کے مینز ڈبلز کے ابتدائی رائونڈ میں فن لینڈ کے ہنری کونٹینن اور انکے میزبان جوڑی دار جان پیرز نے پاکستان کے اعصام اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سنتیاگو گونزالیز کو پہلے سیٹ میں 6-3 سے شکست دی دوسرے سیٹ میں 4-1 کی برتری حاصل تھی کہ اعصام اور انکے جوڑی دار فٹنس مسائل کے باعث مقابلے جاری نہ رکھ سکے اور حریف جوڑی نے باآسانی میگا ایونٹ کے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :