نقیب محسود قتل کیس ‘7 ملزمان کی درخوست ضمانت مسترد

عدلات کا ملزمان کو جیل بھیجنے کا حکم

بدھ 16 جنوری 2019 23:03

نقیب محسود قتل کیس ‘7 ملزمان کی درخوست ضمانت مسترد
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نقیب محسود قتل کیس میں7 ملزمان کی درخوست ضمانت مسترد کرتے ہوئے انہیں جیل۔بھیجنے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس میں سات ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔دوران سماعت عدالت نے درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ پڑھ کر سنایا۔فیصلے میں عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی اورانہیں جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ملزمان میں اکبر ملاح، محمد انار، فیصل محمود، خیر محمد، عمران اکظمی رئیس عباس زیدی اور شجیل فیروز شامل ہیں۔#

متعلقہ عنوان :