کوئٹہ، مختلف حادثات و واقعات میں 6 سالہ بچہ ہلاک، 4 افراد زخمی ہوگئے

بدھ 16 جنوری 2019 23:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف حادثات و واقعات میں 6 سالہ بچہ ہلاک جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز حب کے علاقے میں مگسی کالونی کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر کی ٹکر سے 6 سالہ عبدالصمد ہلاک ہوگیا اسی طرح کوئٹہ کے نواحی علاقے جتک اسٹاپ کے قریب سامان سے لوڈ ٹرک زمین میں دھنسنے کی وجہ سے ڈرائیور زخمی ہوگیا اس کے علاوہ قلعہ عبداللہ کے علاقے میں حادثے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔