قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی ایک روزہ شارٹ کورس میں بحیثیت خصوصی سپیکر شرکت

جمعرات 17 جنوری 2019 01:50

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطائ اللہ شاہ نی" کنٹریکٹ منیجمنٹ وپاکستان انجینئر نگ کونسل کی بولی کے دستاویزات" کے عنوان سے انجینئر ز کے لیے منعقدہ ایک روزہ شارٹ کورس میں بحیثیت خصوصی سپیکر شرکت کی۔شارٹ کورس میں نیشنل ہاوئے اتھارٹی کے انجینئرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر ڈاکٹر عطائ اللہ شاہ نے ایک روزہ شارٹ کورس کے شرکائ کو کنٹریکٹ حاصل کرنے اور اس کے اہم انتظامی امور ،کنٹریکٹ کے لاگت کا تخمینہ لگانے سمیت کنٹریکٹرز کو کنٹریکٹ حاصل کرنے کے دوران درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے مختلف طریقہ ہائے سے آگاہ کیا۔ایک روزہ شارٹ کورس کے شرکائ نے وائس چانسلر کی جانب سے کنٹریکٹ کے مختلف پہلوؤ ں پر مدبرانہ گفتگو کو سراہااور اسے انجینئرز کے استعداد کار میں اضافے کا ذریعہ قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :