اداکارہ سجل علی نے اہلخانہ ،قریبی دوستوں کے ہمراہ اپنی 25ویں سالگرہ کا کیک کاٹا

جمعرات 17 جنوری 2019 13:33

اداکارہ سجل علی نے اہلخانہ ،قریبی دوستوں کے ہمراہ اپنی 25ویں سالگرہ ..
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) معروف اداکارہ سجل علی نے گزشتہ روز اپنی 25ویں سالگرہ منائی ۔ سجل علی 17جنوری 1994ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں ۔ ٹی وی سے اپنے فنی کریئر کا آغاز کیا اور اب تک بے شمار ٹی وی ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں ۔

(جاری ہے)

سجل علی واحد اداکارہ ہیں جنہوں نے کم عمری میں سب سے زیادہ شہرت اور مقبولیت حاصل کی اور آج کل ٹی وی ڈراموں کے ساتھ ایک فلم کے پراجیکٹ میں بھی کام کررہی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی سالگرہ کا کیک کراچی میں اہل خانہ اور قریبی دوستوں کے ہمراہ کاٹا جن کی طرف سے انہیں تحائف پیش کرنے کے ساتھ نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :