لوئر مال کے علاقہ سے 26سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

جمعرات 17 جنوری 2019 17:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) صوبائی دارلحکومت میں لوئر مال کے علاقہ سے 26سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق لاش تاج کمپنی پل کے قریب سے ملی جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔