ْقوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، ڈائریکٹر ایجوکشن حامد کرین

جمعرات 17 جنوری 2019 20:00

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) ڈائریکٹر ایجوکیشن حامد کریم نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، معاشرے کے فلاح و بہبود کے لئے سیاسی و سماجی اداروں کو باہمی تعاون کے ذریعے اقدامات کرنا ہونگے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین اورنگزیب سلطان کی جانب سے ان کو اپنی کتاب "پاک افواج ہمارا فخر" پیش کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کاشف اختر، فرحت عزیز اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوںنے کہا کہ اورنگزیب سلطان زندگی کے مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہیں جو قابل تعریف ہے۔ اس موقع پراورنگزیب سلطان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی قوم اپنی افواج سے محبت کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی افواج کے ایک ایک سپاہی پر فخر ہے، دفاع وطن اور ملک وقوم کے تحفظ کے لئے پاک افواج کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔انہوںنے کہاکہ میری کتاب "پاک افواج ہمارا فخر"پاک فوج سے محبت کے جذبے کا اظہار ہے۔

متعلقہ عنوان :