جنوبی پنجاب میںتحریک انصاف کو ملنے والے شاندار مینڈیٹ کی لاج رکھیں گے، وزیراعلی عثمان بزدار کی وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سے بات چیت

جمعرات 17 جنوری 2019 20:20

جنوبی پنجاب میںتحریک انصاف کو ملنے والے شاندار مینڈیٹ کی لاج رکھیں ..
ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے سرکٹ ہائوس ملتان میں وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبائی وزیرتوانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی کے لیے جاری پروگراموں پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلی عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ پسماندہ علاقوں خصوصاً جنوبی پنجاب کی ترقی کے لیے پہلی بار حقیقی معنوں میں کام شروع ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک ا نصاف کو جنوبی پنجاب میں شاندار مینڈیٹ ملا ہے اور ہم اس مینڈیٹ کی لاج رکھیں گے۔اس موقع پر ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا بھی کی گئی۔