پشاور ڈسٹرکٹ گرلز انٹر کالجز رسہ کشی مقابلے پشاور ماڈل ڈگری کالج نے جیت لئے

جمعرات 17 جنوری 2019 20:44

پشاور ڈسٹرکٹ گرلز انٹر کالجز رسہ کشی مقابلے پشاور ماڈل ڈگری کالج نے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) پشاور ڈسٹرکٹ گرلز انٹر کالجز رسہ کشی مقابلے پشاور ماڈل کالج نے جیت لئے فائنل میں پی ایم ڈی سی نے سٹی گلبہار کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین صفر سے شکست دیدی ، مہمان خصوصی سیکرٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بشیر خان نے انعامات تقسیم کئے ان کے ہمراہ اسسٹنٹ سپورٹس انچار ج بی آئی ایس سی وقار عالم ،صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد ، ڈی پی ای شازیہ اسلم ، عائشہ ، مصباح ، کامران ، آسیہ ، ٹیکنیکل آفیشل شریف خان ، محمد اعجاز سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

بور ڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام اور صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے تعاون سے بورڈ گرائونڈ پر منعقدہ پشاور ڈسٹرکٹ گرلز انٹر کالجز رسہ کشی مقابلے منعقد ہوئے جس میں پشاور ڈسٹرکٹ کے سات رجسٹرڈ آٹھ کالجز نے حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

پہلے سیمی فائنل میں سٹی گلبہار کالج نے چغر مٹی کالج کو تین صفر جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پی ایم ڈی سی کالج نے باچا کان گرلز کالج کو تین دو سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ فائنل میں پشاور ماڈل کالج (پی ایم ڈی سی ) نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سٹی گلبہار کالج کو تین صفر سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی ۔ آخر میں مہمان خصوصی نے تمام فاتح کھلاڑیوں مین انعامات تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :