Live Updates

وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے سے پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں شریک ہونگے

جمعرات 17 جنوری 2019 21:28

وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے سے پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں شریک ہونگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے سے پارلیمنٹ کے اجلاسوں میں شریک ہونگے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کو پارلیمنٹ اجلاسوں میں باقاعدگی سے شرکت کے لئے قائمہ کمیٹیوں کی تکمیل کا انتظار تھا، وزیر اعظم عمران خان آئندہ ہفتے سے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان بدھ کومنی بجٹ پیش کرنے کے مو قع پر پارلیمنٹ آئیں گے، وزیر خزانہ اسدعمر کی منی بجٹ پر تقریر کے موقع پروزیر اعظم پارلیمنٹ میں موجود ہوں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات