ضلع ھنگو میں بھی بجلی چوری کے خاتمے اور بقایا جات کی وصولی کیلئے آپریشن

جمعرات 17 جنوری 2019 22:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر ملک کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع ھنگو میں بھی بجلی چوری کے خاتمے اور بقایا جات کی وصولی کیلئے آپریشن پوری قوت کے ساتھ جاری ہے۔بجلی چورووں کے خلاف آپریشن میںاب تک 54 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز درج کی جاچکی ہیں جبکہ 3 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے بقایا جات کی مد میں اب تک10 لاکھ روپے سے زیادہ کی وصولی بھی کی چکی ہے۔

اس آپریشن میں پیسکو ھنگو کی ٹیموں کو ضلعی انتظامیہ اورخصوصی طور پر پولیس کا بھرپور تعاون حاصل رہا ہے۔ ایکسئین واپڈا ہنگو محمدریاض کے مطا بق صارفین کے بجلی بلوں میں اگر کوئی غلطی ہے تو اس کاازالہ فوری طور پر کیا جائیگا لیکن تمام صارفین کو بجلی کے بقایا جات کی ادائیگی فی الفور شروع کرنی ہوگی اور کنڈے ختم کرکے میٹر لگانے ہوں گے۔

(جاری ہے)

جن صارفین کے بقایا جات زیادہ ہیں ان کو آسان اقساط میں وصول کیا جائے گا اور انہیںہر قسم کی سہولت دی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ بجلی چوری سے اجتناب کیاجائے اور بجلی بل کے بقایا جات بروقت ادا کئے جائے تاکہ مزیدقانونی کارروائی سے بچاجاسکے۔انہوں نے بجلی صارفین پر واضح کیا کہ بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی اورڈیفالٹرز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ایکسئین واپڈا ھنگو نی تمام علاقوں کے معززین،منتخب نمائندوںاورعلاقہ مشران سے اس سلسلے میں پھر پور تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ ھنگو میں بجلی کا مسلہ مستقل طور پر حل کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :