ٹرمپ نے نئی میزائل دفاعی حکمت عملی کا اعلان کر دیا،شمالی کوریابدستورخطرہ قرار

ایران، روس، چین عسکری سرگرمیوں پرتشویش، خلائی ہتھیاروں ، سینسروں کی تیاری کے پروگرام پر نظرثانی کافیصلہ

جمعہ 18 جنوری 2019 15:10

ٹرمپ نے نئی میزائل دفاعی حکمت عملی کا اعلان کر دیا،شمالی کوریابدستورخطرہ ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ملک کے لیے نئی میزائل دفاعی حکمت عملی کا اعلان کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس دفاعی حکمت عملی میں شمالی کوریا کو بدستور ایک بڑا اور غیر معمولی خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح ایران، روس اور چین کی عسکری سرگرمیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اس حکمت عملی میں ان ممالک کی فوجی سرگرمیوں کے تناظر میں خلائی ہتھیاروں اور سینسروں کی تیاری کے پروگرام پر بھی نظرثانی کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس منصوبے میں واضح طور بیان کیا گیا کہ امریکا کو روس اور چین کے میزائل پروگرام کے مقابلے کے لیے اپنے میزائل پروگرام کی مکمل طور پر نظرثانی اور جائزہ لینا وقت کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :