فیصل آباد ،ڈرا ئی پورٹ کے قریب تیز رفتار کار ٹا ئر پھٹنے سے بے قا بو ہو کرکھمبے جا ٹکرا ئی ،3جاں بحق ، ایک زخمی

جمعہ 18 جنوری 2019 16:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) فیصل آباد میں ڈرا ئی پورٹ کے قریب تیز رفتار کار ٹا ئر پھٹنے سے بے قا بو ہو کرکھمبے جا ٹکرا ئی جس کے نتیجے میں 3جاں بحق اور ایک شدیدزخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

میڈیار پورٹ کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی در میا نی شب 4دوست عثمان جٹ،احمد شاہ،سید معاذ، ایک ز خمی نا معلوم اپنے ہی کسی دوست کے فارم ہا ئوس سے رات گئے واپس آ رہے تھے کہ ڈرا ئی پورٹ کے نزدیک انکی گاڑی کا ٹا ئرپھٹ گیا ۔

گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قا بو ہو کر کھمبے سے جا ٹکرا ئی تینوں دوست موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ایک نا معلوم شدید زخمی ہوگیا ۔ریسکیو1122نے زخمی کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی منتقل کیا جس کی حالت تشویش ناک بتا ئی جا تی ہے جاں بحق ہو نے والے تینوں افراد کی نعشیں ضروری کاروا ئی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :