سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو کثیرالمنزلہ عمارتوں کی تعمیر کے حوالے سے عدالتی حکم پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت
جمعہ 18 جنوری 2019 21:32
(جاری ہے)
گزشتہ روز سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ہائوسنگ اینڈ پلاننگ ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ نے ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کو خط جاری کیا ہے جس میں ڈی جی کو سپریم کورٹ کے احکام کی روشنی میں کثیرالمنزلہ عمارتوں پر پابندی ہٹائے جانے کے سلسلے میں ضروری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
مذکورہ خط میں آباد کی آئینی درخواست نمبر 38/2016 سے لے کر اس سلسلے کے آخری حکمنامے کا ذکر بھی کیا گیا ہے جس میں معزز عدالت نے 11 دسمبر 2018ء کوکراچی شہر میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر پر پابندی ہٹائے جانے کا حکم دیا تھا ۔عدالتی حکم پر عمل درآمد کرانے میں حکومت سندھ کو سوا مہینہ لگ گیا اس کے باوجود سندھ حکومت کی جانب سے مذکورہ خط جاری ہوتے ہی بلڈرز اور ڈیولپرز کی جانب سے ایک دوسرے کو مبارکبادیں دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔آباد نے دیر آید درست آید کو غنیمت جانتے ہوئے سندھ حکومت کا شکریہ اور بھرپور خوشی کا اظہار کیا ہے۔مذکورہ خط کو جاری کروانے میں آباد کے نمائندوں نے بھرپور کردار ادا کیا جو کہ مذکورہ عدالتی احکام کے جاری ہونے کے بعد سے اس پر عمل درآمد کرانے کے لیے کوشاں رہے جس کے تحت ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے ،ڈپٹی سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ،چیف سیکریٹری سندھ اور وزیر بلدیات سے مسلسل رابطے میں رہے اور اس سلسلے میں جاری ہونے والی سمری پر مسلسل کوششوں سے کے باعث متعلقہ سندھ حکومت کے افسران سے دستخط کرواتے رہے اور آخر کار انہیں کامیابی حاصل ہوئی۔ حکومت سندھ کے مذکورہ اجازت نامے کے بعد بلڈرز اور ڈیولپرز کے 2 سال سے رکے ہوئے 330 پروجیکٹس پر دوبارہ تعمیراتی سرگرمیاں شروع ہوسکیں گی جبکہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے پانی کی این او سی جاری ہونے کے باعث سیکڑوں منظوری کے منتظر منصوبوں کے بھی جلد شروع ہونے کی امید ہوگئی ہے جس سے نہ صرف شہر قائد بلکہ ملکی معیش پر بھی انتہائی مثبت اثرات پڑیں گے۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.