پاکستان اور نائیجریا کے مابین سائنس و ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دے کر ترقی کے ثمرات سمیٹے جا سکتے ہیں، نائیجرین ہائی کمشنر
جمعہ 18 جنوری 2019 22:53
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نائیجریا کو دوسری زرعی اجناس کے ساتھ ساتھ کپاس کی بیماریوں اور اس پر حملہ آور کیڑوں کے نقصان کے حوالے سے پاکستان جیسے حالات کا سامنا ہے لہٰذا وہ سمجھتے ہیں کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سائنس دانوں کے ساتھ تعاون دونوں ممالک کیلئے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ 1960ء اور 80ء کی دہائی میں درجنوں پاکستانی ماہرین جن میں زرعی یونیورسٹی کے سائنس دان بھی شامل تھے‘ نے نائیجریا میں زرعی ترقی کیلئے اہم کام سرانجا م د یا تھا اور وہ چاہتے ہیں کہ یونیورسٹی کے ساتھ اساتذہ و طلبہ کے باہمی تبادلوں اور مشترکہ اہداف کی نشاندہی کیلئے جلد ہی نائیجرین زرعی جامعات کا وفد یونیورسٹی بھیجا جائے تاکہ باہمی تعاون کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کیا جا سکے۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا نے نائیجرین ہائی کمشنرکوزراعت و لائیوسٹاک‘ ویٹرنری اورپولٹری سائنس کے شعبوں میں تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کونائیجریا کی زرعی ترقی میں حصہ ڈالنے پر خوشی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 2017ء میں نائیجرین سٹیٹ ابوجا کے گورنر اور دوسرے ذمہ داران نے یونیورسٹی کے ساتھ باہمی تعاون کے فروغ کے سمجھوتے پر دستخط کئے ہیں جس میں تعاون کے مزید پہلوئوں کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہرچند 1980ء کی دہائی میں یونیورسٹی کے تین درجن سے زائد ماہرین نائیجریامیں قیام کے دورن ان کی زرعی و معاشی شرح نمو میں اضافہ کیلئے خدمات سرانجام دے چکے ہیں اور مستقبل میں بھی برادر اسلامی ملک کی ترقی میں حصہ ڈالنے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی کے سائنس دان ترقی یافتہ و ترقی پذیر ممالک کے درجنوں اداروں کے ساتھ مفاہمت کے سمجھوتوں کو آگے بڑھاتے ہوئے باہمی تعاون کو نئی جہتوں سے ہمکنار کر رہے ہیںجس کی وجہ سے یونیورسٹی کی پوری دنیا میں موثر نیٹ ورکنگ پاکستان کیلئے نیک شگون ثابت ہورہی ہے۔ اجلاس میں رجسٹرار چوہدری محمد حسین‘ ڈین کلیہ زراعت ڈاکٹر محمد اسلم خاں‘ ڈین کلیہ زرعی انجینئرنگ ڈاکٹر اللہ بخش‘ ڈین کلیہ اُمور بیطاری ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی‘ ڈائریکٹر بیرونی روابط ڈاکٹر رشید احمد بھی موجود تھے۔ نائیجرین ہائی کمشنر نے بعد ازاں انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹیکلچرل سائنسزمیں پوسٹ ہارویسٹ ‘ مشروم اور ٹشوکلچرلیب‘ سنٹر فار ایگریکلچرل بائیوکیمسٹری و بائیوٹیکنالوجی (کیب) اور انسٹی ٹیوٹ آف سوائل و انوائرمنٹل سائنسز کی تحقیقاتی لیبارٹریوں کا دورہ بھی کیا۔مزید قومی خبریں
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.