آخر کار ہمیں جوہری معاہدے کو آگ ہی لگانا ہے ،سربراہ ایرانی شوری نگہبان

حکومت پر لازم ہے اضافی اخراجات ختم ، جو کچھ اس کے پاس ہے فروخت کرے تا کہ حالات بہتر ہو سکیں،بیان

ہفتہ 19 جنوری 2019 13:21

آخر کار ہمیں جوہری معاہدے کو آگ ہی لگانا ہے ،سربراہ ایرانی شوری نگہبان
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) ایران میں شوری نگہبان (قانونِ اساسی کی شوریٰ نگہبان) کے سربراہ احمد جنتی نے چھ بڑے ممالک کے ساتھ طے پائے گئے جوہری معاہدے سے اب تک علیحدہ نہ ہونے پر ایرانی صدر حسن روحانی کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اورکہاہے کہ آخر کار ہم جوہری معاہدے کو آگ لگا دیں گے،ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسیوں کی جانب سے بیانات میں احمد جنتی نے ملک میں اقتصادی انارکی کا حوالہ دیتے ہوئے معاشی حالات کی ابتری سے خبردار کیا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے معاشی حالات انتہائی برے ہیں۔ حکومت پر لازم ہے کہ وہ اضافی اخراجات ختم کرے اور جو کچھ اس کے پاس ہے وہ فروخت کرے تا کہ حالات بہتر ہو سکیں۔ اگر ہم وطنوں کو ناکامی کا احساس ہوا تو وہ بحران کے حل میں ہر گز شریک نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

احمد جنتی نے ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی جانب سے دو سال قبل دیے گئے بیان کا بھی حوالہ دیا۔ اس بیان میں خامنہ ای کا کہنا تھا کہ اگر امریکیوں نے جوہری معاہدے کو پھاڑا تو ہم بھی اسے آگ دکھا دیں گے۔ خامنہ نے یہ تبصرہ امریکی صدر ڈونلڈ کے اپنی انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدے کے جواب میں کیا تھا۔ ٹرمپ نے امریکی عوام سے کہا تھا کہ اگر وہ ملک کے صدر بن گئے تو ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو پھاڑ کر پھینک دیں گے۔

متعلقہ عنوان :