خطے میں ایران کا کردار مثبت اور تعمیری ہے، اقوام متحدہ

ہفتہ 19 جنوری 2019 16:24

خطے میں ایران کا کردار مثبت اور تعمیری ہے، اقوام متحدہ
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) قوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ خطے میں ایران تعمیری اور مثبت کردار ادا کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش نے ایران کی علاقائی پوزیشن سے متعلق کہا ہے کہ ایران کے تعمیری اور مثبت کردار کے پیش نظر خطے کو اس کی بڑی ضرورت ہے۔ انٹونیو گوٹیرش نے پریس کانفرنس کے دوران ایران کے میزائل پروگرام اور بعض صحافیوں کی جانب سے نام نہاد ایرانی مداخلت سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایران کو بڑی اہمیت حاصل ہے لہذا موجودہ علاقائی صورتحال بالخصوص شام و یمن کے حالات کے پیش نظر ایران تعمیری کردار ادا کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :