وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا عوامی شکایات پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا اچانک دورہ
ہفتہ 19 جنوری 2019 23:55
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نیورولوجی وارڈ میں داخل ایک بچے کے پاس بھی گئے جو روڈ ایکسنڈنٹ میں شدید زخمی ہوا تھا اور اس کی دونوں ٹانگیں ٹو ٹ گئی تھیں اورسرپر چوٹ کی وجہ سے کومے میں تھا۔
بچے کے والد کی درخواست پر وزیراعلیٰ نے بچے کے علاج و معالجے کی خود ذمہ داری لی اور کہا کہ مریض پر اٴْٹھنے والے تمام اخراجات وہ اپنی جیب سے ادا کریں گے۔ وزیراعلیٰ کو بغیر پروٹوکول کے دیکھ کر مریضوں کے ہمراہ آئے ہوئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہو ئی اور وزیراعلیٰ کی ذاتی دلچسپی پر اٴْن کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ہسپتال آئے اور اٴْن کے مریضوں اور اٴْن کو دی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں پوچھا۔ وزیراعلیٰ نے نیورولوجی وارڈ میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس موقع پر موجود ہسپتال عملے سے بھی پوچھا کہ وارڈز میں کتنے ڈاکٹر وں کی ڈیوٹی ہے۔ وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ آئندہ ڈاکٹروں کی غیر حاضری اور مریضوں کو طبی سہولیات میں غفلت ناقابل برداشت ہو گی۔وہ ہسپتالوں اور سماجی خدمات کے شعبوں کے مراکز کے اچانک دورے کریں گے ہر کوئی سن لے کہ عوامی فلاح خصوصاً مریضوں کی علاج معالجے کی سہولیات میں کوئی حیلہ بہانہ نہیں چلے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ طب کا شعبہ ایک نوبل شعبہ ہے جو براہ راست بیماروں اور دٴْکھی انسانیت کے ساتھ وابستہ ہے۔ ڈاکٹر معاشرے کا مسیحا ہوتے ہیں اوراٴْنہیں اپنے رویے اور کشادہ دلی اور اخلاص سے اپنے آپ کو مسیحا ثابت کرنا چاہیئے۔ انہوں نے کہاکہ ایل آر ایچ ایک بڑا ہسپتال ہے اور صوبے کے دیگر علاقوں سے غریب اور مفلس لوگ یہاں آتے ہیں ، اسلئے اٴْنہیں یہاں پر بہترین طبی سہولیات فراہم ہونی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دی ہے بہتر طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کیلئے وافر وسائل فراہم کئے ہیں تاکہ مریض اور اٴْن کے لواحقین کو مایوسی نہ ہو۔ اس موقع پر موجود ڈاکٹروں نے وزیراعلیٰ کو چائے کی آفر کی جس پر وزیراعلیٰ نے اٴْن کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ اٴْنہیں زیادہ خوشی ہوگی کہ ڈاکٹرز غریب مریضوں کو بہتر سہولیات اور ادویات فراہم کریں تو یہ رویہ بحیثیت وزیراعلیٰ اپنے لئے ڈاکٹروں کی طرف سے انعام سمجھوں گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.