فلم ’’دی امیٹی ویلی مرڈرز‘‘کانیا ٹریلرجاری کردیاگیا

سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 8فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

پیر 21 جنوری 2019 12:08

فلم ’’دی امیٹی ویلی مرڈرز‘‘کانیا ٹریلرجاری کردیاگیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) خوفناک مناظر سے بھرپور فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ ہارر ڈرامہ فلم ’’دی امیٹی مرڈرز‘‘کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈینیل فیرنڈز کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک سچے واقعے پر مبنی ہے جس میں ایک شخص رات کے وقت اپنے پورے خاندان کو قتل کردیتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں جان رابنسن،چیلسیا رکٹس،پال بین وکٹر،ڈیان فرینکلن،نوا برینر،زین آسٹن ،برٹ ینگ اور اسکائی لیام پیٹرسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔جم جیکبسن اور ایرک برینر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 8فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :