Jazzبجلی چوری میں کمی کے لیے GSMA کے ساتھ مل کرCISNR اور پیسکو کو معاونت فراہم کرے گا
عمر جمشید پیر 21 جنوری 2019 19:02
(جاری ہے)
Jazz نے GSMAکی جانب سے وسیع پیمانے پر تشخیص اور مختلف مارکیٹوں اور متعدد تنظیموں میں کی جانے والی تشخیص کے بعد یہ گرانٹ کو محفوظ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
اس مقابلے میں نہ صرف ٹیلی کام آپریٹرز بلکہ ٹیکنالوجی کو فروغ دینے والے افریقی اور ایشیائی علاقوں سے تعلق رکھنے والے ترقیاتی اداروں نے بھی حصہ لیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے Jazz کے چیف کارپوریٹ اینڈ انٹرپرائیز آفیسر- علی نصیر نے کہا، '' صارفین کو ڈیجیٹل لحاظ سے با اختیار بنانا ہمارے لیے بہت بڑا اعزاز ہے جو کہ مسلسل جدت اور کوششوں کے بعد قابل عمل ہوا یہ سنگ میل لوگوں کو ضروریات زندگی کی سہولیات میں آسانی فراہم کر نے کے ہمارے عزم کا حصہ ہے ۔ہم نے مقامی بجلی کی تقسیم کے شعبے میں درپیش چیلنجوں کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ تاوانائی اور لائن نقصانات کے خاتمے کے حل کے لیے GSMAکے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے'' ۔ Jazzان یوٹیلیٹی سروسز میں بہتری اور ڈیجیٹلائیزیش لا کر پاکستانی عوام کی زندگیوں کوبہتر بنانے کا عزم رکھتا ہے ۔Jazz کی جانب سے فراہم کی جانے والی کنیکٹوٹی کا استعمال کرتے ہوئے ڈسٹریبیوشن مینجمنٹ، ٹرانسفارمرز اور گرڈ اسٹیشن فیڈرز کی نگرانی کرنے کے لئے استعمال کیا جا ئے گا تاکہ بجلی چوری کی نشاندہی ، بجلی کی خراب لائینز کو موئثر انداز میں بہتر بنایا جا سکے ۔ حاصل کردہ فنڈ ز سے پیسکو کے منتخب کردہ ذیلی ڈویژن میں ڈیوائسز کو نصب کیا جائے گا ۔CISNR ڈیوائس یونٹ (Transfocureاور Electrocure) کے ذمہ دار ہوں گے، جبکہ Jazz بنیاد ی نفراسٹرکچر کو کنیکٹوٹی فراہم کرے گا۔اس کے علاوہ ڈسٹریبیوشن نیٹ ورک کو بہتر بنانے کے لیے ٹرانسفارمر ز کی سطح پر لوڈ مینجمنٹ کے مسائل کو بھی حل کیا جائے گا ۔ اس گرانٹ کے ذریعہ حاصل ہونے والی کامیابی بڑے پیمانے پر دیگر ڈسٹریبیوشن کمپنیز کے لیے بھی مثالی ثابت ہوگی جو کہ ابھی تک پاکستان میں گرڈ پاور تقسیم کے معاملات کو حل کرنے کے لئے معیاری حل تلاش کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ۔مزید تجارتی خبریں
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کو کامیاب بنانےکے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، قائم مقام صدرفیصل آباد چیمبر
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.