عندلیب عباس کی دیورانی روبینہ نے ذیشان کوپڑھایا، والدہ مقتول ذیشان
عندلیب عباس سے پوچھ لیں، وہ بھی بتائے گی ذیشان کیسا تھا، دہشتگردی کا الزام واپس لیں، تاکہ اس کے بیوی بچے سراٹھا کرزندگی گزار سکیں۔ضعیف والدہ ذیشان کی نجی ٹی وی سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ پیر 21 جنوری 2019 20:28
(جاری ہے)
میرے بیٹے نے آئی سی ایس کمپیوٹرسائنس کے ساتھ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی عندلیب عباس ہمیں پچھلے 30 سالوں سے جانتی ہے۔
ان سے بھی میں ملنے جاؤں گی۔ ان سے پوچھیں کہ ذیشان کیسا بچہ تھا۔میرا بیٹا عندلیب عباس کی دیورانی روبینہ کے گھر میں رہا ہے۔ روبینہ نے ہی اس کو پڑھایاہے۔ اگر ذیشان نے ایسا کام کیا ہے تواس کوپکڑ لیتے لیکن جان سے نہ مارتے۔ مزید برآں ساہیوال واقعے میں جاں بحق ذیشان کے بھائی احتشام نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ ایک سال قبل میری ڈولفن فورس میں تعیناتی ہوئی تومیری ویری فکیشن کی گئی۔ اس وقت میرے ساتھ میرے گھر والوں سب کی ویری فکیشن بھی کی گئی۔ ذیشان دہشتگرد تھا تواس وقت ادارو ں کو علم کیوں نہ ہوا؟سکیورٹی اداروں کو ویری فکیشن کیلئے ذیشان نے شناختی کارڈبھی دیا تب کسی کوعلم نہیں ہوا کہ وہ دہشتگرد ہے؟ احتشام نے مزید بتایا کہ میں ڈولفن اسکواڈ کا حصہ ہوں، ابھی پولیس ٹریننگ لی ہے۔ ہمیں اس طرح کسی کوروک کرڈائریکٹ فائرکرنے کی اجازت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ذیشان کی کار 8 مہینے سے گلی میں کھڑی رہتی تھی تب بھی علم نہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ ذیشان کے پاس کبھی اسلحہ نہیں رہا۔ ذیشان کو جب فائرنگ کرکے قتل کیا گیا اس وقت اس کے سیٹ بیلٹ بندھی ہوئی تھی اور اس کے ہاتھ اسٹیرنگ پرتھے۔ اس حالت میں کوئی کیسے فائر کرسکتا ہے؟ سی ٹی ڈی والوں کو جب کچھ نہیں ملا تو ذیشان کو دہشتگرد بنا دیا۔مزید اہم خبریں
-
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
-
پنجاب بھر میں شراب و بیئر صرف پرمٹ ہولڈرز کو ملے گی
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس
-
وزیرداخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاون تیز کرنے کا حکم
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے زمینی حملے کے لیے رفح کی جانب پیش قدمی‘فورسزنے غزہ سے رابطے کاٹ دیئے
-
ملکی معیشت کا دارومدار سیاسی استحکام سے ہے،جو ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہوگا وہی ترقی کرے گا، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے،وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ
-
بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات
-
اپریل میں 164 فیصد زائد بارشیں ، 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
مخصوص نشستوں کا معاملہ،سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل ہو گا،الیکشن کمیشن
-
بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی صارفین سے 51 ارب سے زائد رقم کی وصولی کی درخواست، سترہ مئی کو سماعت ہوگی
-
6 ججوں کے خط کا معاملہ، اٹارنی جنرل سمیت حکومت بھی مداخلت تسلیم کر رہی ہے،سپریم کورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.