جنوبی کوریا کی شرح نمو 2018 میں گزشتہ چھے سال کے مقابلے میں کم ترین 2.7 فیصد رہی

منگل 22 جنوری 2019 14:42

جنوبی کوریا کی شرح نمو 2018 میں گزشتہ چھے سال کے مقابلے میں کم ترین 2.7 ..
سیئول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) جنوبی کوریا کی شرح نمو گزشتہ سال 2017 کے مقابلے میں کم ہو کر 2.7 فیصد رہی جو کہ گزشتہ چھے سال میں جنوبی کوریا کی کمزور ترین شرح نمو ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا کے سنٹرل بینک کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق 2018 میں جنوبی کوریا کی ترقی کی رفتار میں 2017کے مقابلے میں 0.4 فیصد کمی آئی جس کی وجہ سے شرح نمو 2012 کے بعد کمزور ترین رہی۔رپورٹ کے مطابق 2012 میں جی ڈی پی گروتھ 2.3 فیصد رہی تھی۔بینک نے کہا کہ گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں جی ڈی پی کی ترقی کی شرح 3.1 فیصد رہی جس کی وجہ انفراسٹرکچر اور کنسٹرکشن سرمایہ کاری میں اضافہ رہا۔