سبزمرچ کے کاشتکارکوڑھ کی بیماری کے ابتدائی مراحل نظرآتے ہی سفارش کردہ زہرکا سپرے کریں، محکمہ زراعت قصور

منگل 22 جنوری 2019 15:09

سبزمرچ کے کاشتکارکوڑھ کی بیماری کے ابتدائی مراحل نظرآتے ہی سفارش کردہ ..
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) محکمہ زراعت قصورکے ترجمان نے سبزمرچ کے کاشتکاروں کو آگاہ کیاہے کہ وہ مرچ کے کوڑھ کی بیماری کے ابتدائی مراحل نظرآتے ہی سفارش کردہ زہرکا سپرے کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ یہ بیماری ابتداء میں پھل پر گول گہرے دھبوں کی صورت میں ظاہرہوتی ہے جس سے پھل درمیان سے سیاہ ہوجاتاہے اور آخرمیںساراپھل گل سڑ جاتاہے، جو پھل بنتاہے وہ بھی چھوٹا اور نہ ہونے کے برابر ہوتاہے ‘مرچ کے تنے کے گلائوکے حملہ سے پودے کا تنازمین کی سطح کے بالکل قریب سے گل جاتاہے بعدازاں سارا پود سوکھ جاتا ہے، اس بیماری کا حملہ عام طور پر نیچی جگہوں پر ہوتاہے، اس بیماری سے بچائو کیلئے محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کے فیلڈ عملہ کی سفارش کردہ زہرا س طرح سپرے کریں کہ اس کے اردگرد والی مٹی بھی گیلی ہوجائے، پودوں کا معائنہ کرتے رہیں اور متاثرہ پتوں اور پودوں کواکھاڑ کر تلف کردیں ۔

متعلقہ عنوان :