سعودی عرب حج کو سیاسی رنگ دینے کا مخالف ہے، مفتی مصر

سعودی عرب اور مصر دنیا بھر میں اسلام اور اس کے پیروکاروں کی خدمت میں مصروف ہیں،گفتگو

منگل 22 جنوری 2019 15:21

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) مصر کے مفتی اعلیٰ شیخ ڈاکٹر شوقی علام نے کہا ہے سعودی عرب حج کو سیاسی رنگ دینے کا مخالف ہے۔ بعض لوگ حج کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کرتے ہیں ، مملکت کے قائدین اس کی اجازت نہیں دے سکتے۔سعودی عرب حج موسم کے انتظامات شاندار کررہا ہے۔ گزشتہ حج موسم اور پھر عمرہ موسم اس کا بہترین ٹھوس ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وہ قاہرہ آئے ہوئے سعودی وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔ سعودی وزیر مصری وزارت اوقاف کے زیر اہتمام ہونے والی 29 ویں اسلامی سپریم کونسل کانفرنس میں شرکت کیلئے پہنچے ہوئے ہیں۔ مفتی مصر نے کہا کہ ان کا ملک حج کو سیاسی رنگ دینے کی کوششوں کی مذمت کرتا ہے۔ آل الشیخ نے کہا کہ سعودی عرب اور مصر دنیا بھر میں اسلام اور اس کے پیروکاروں کی خدمت ایک دوسرے کے ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر کررہے ہیں۔