گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کا 9واں کانووکیشن 29جنوری کو ہوگا،گورنر پنجاب مہمان خصوصی ہوں گے

منگل 22 جنوری 2019 16:00

ْ فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کا 9واں کانووکیشن 29جنوری کو صبح 10بجے منعقد ہو گا جس کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب و چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد چوہدری محمد سرور ہوں گے۔

(جاری ہے)

جی سی یونیورسٹی کے ذرائع نے بتایاکہ اس سلسلہ میں ایک شاندار تقریب جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے نیو کیمپس جھنگ روڈ پر منعقد ہوگی جس میں گزشتہ سالوں کے دوان گریجوایشن کرنے والے 2012ء سے 2018ء تک کے گریجوایٹس اور پی ایچ ڈی کرنے والے ڈاکٹریٹس کو ڈگریاں فراہم کی جائیں گی۔

انہوںنے بتایاکہ اس موقع پر شاندار تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پوزیشنیں حاصل کرنے والے گریجوایٹس میں میڈلز اور کیش ایوارڈز بھی تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوںنے بتایاکہ کانووکیشن کے سلسلہ میں فل ڈریس ریہرسل 28جنوری کو منعقد ہوگی جس میں ڈگریاں حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی حاضری لازمی ہوگی۔ انہوںنے بتایا کہ کانووکیشن کے شاندار انعقاد کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :