گھر کے کچن میں کپڑوں کو آگ لگ گئی،ریسکیو ٹیم پہنچ گئی

منگل 22 جنوری 2019 18:40

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) کچن میں پڑھے ہوئے کپڑوں کو آگ لگ گئی ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا تفصیلات کے مطابق محلہ قادر آباد میں گھر کے کچن میں پڑے ہوئے کپڑوں کو اچانک آگ لگ گئی جس کے باعث آگ کے شعلے بلند ہونے لگے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کا عملہ موقع پر پہنچ گیااور آگ پر قابو پا لیا۔